لنگرحوض علاقہ میں فوج کے حکام نے ایک مسجد کی تعمیر کے کام کو بند کروا
دیا ، جس کی وجہ سے علاقہ میں صورت حال کشیدہ ہے ۔ ڈكن کرانیکل میں شائع
ایک خبر کے مطابق فوج کے اہلکاروں نے مسجد کی چھت کے توسیعی کام روک دیا
تھا۔فوج نے لنكر حوض پولیس تھانہ میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔
مسجد مینجمنٹ کمیٹی کے رکن تاج محمد کا کہنا ہے کہ فوج کے حکام نے کام رکوا
دیا ہے ۔ بارش اور موسم گرما میں نماز ادا کرنے کے لئے جگہ کم پڑجانے کی
وجہ سے نمازیوں
کو پریشانیاں ہورہی تھیں ، اس وجہ سے مسجد کی توسیع کی
جارہی تھی ۔ دریں اثنا کاروان کے ممبر اسمبلی کوثر محی الدین نے کہا کہ
مسجد قطب شاہی دور سے متعلق ہے اور تاریخی یادگاروں کو کام کرنے کے لئے کسی
بھی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ضلع کلکٹر کو
15 دن پہلے بتایا تھا۔
ادھر لنگر حوض پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ بڑا نہیں ہے اور انہوں
نے مسجد حکام سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کی منظوری لینے کی درخواست کی۔